NAAT SHREEF
🌷 *نعت نبی صلعم* 🌷
از قلم: بڈھن قریشی مدرس الہدی اردو اسکول بھوکردن ضلع جالنہ مہاراشٹر انڈیا919970211981+
*میرے نبی ہیں بڑے مکرم صلی اللہ علیہ وسلم*
عبداللہ کی آنکھ کے تارےآمنہ بی کے راج دلار ے
گود میں ان کے نور مجسم صلی اللہ علیہ وسلم
*میرے نبی ہیں بڑے مکرم صلی اللہ علیہ وسلم*
کعبے سے جب بتوں کو توڑا ایک خدا سے سب کو جوڑا
رہبر دیں ہیں بڑے معظم صلی اللہ علیہ وسلم
*میرے نبی ہیں بڑے مکرم صلی اللہ علیہ وسلم*
آپ کا رتبہ نبیوں سے اعلی نبی ہمارا ہے سب سے اعلی
ان کا ہی سکہ چلے گا ہر دم صلی اللہ علیہ وسلم
*میرے نبی ہیں بڑے مکرم صلی اللہ علیہ وسلم*
طائف کی گلیوں میں دیں کو لے کرہر سو نکلے توحید لے کر
ہادئ اعظم رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
*میرے نبی ہیں بڑے مکرم صلی اللہ علیہ وسلم*
حشر میں سایہ جب نہ کوئی ہو دید نبی جی بس آپ کی ہو
طالب کوثر جیسے ہو زمزم صلی اللہ علیہ وسلم
*میرے نبی ہیں بڑے مکرم صلی اللہ علیہ وسلم*
🌷🌷🌷🌷
Comments
Post a Comment