Mahe Ramzan

*ماہ رمضان ہے*

بڈھن قریشی ؛مدرس الہدیٰ اردو اسکول بھوکردن 
9970211981

ماہ رمضان جو ماہ ذیشان ہے
ماہ رمضان میں اترا قرآن ہے 

بے کسوں کی مدد بھی ضروری ہے یہاں 
ہے عبادت کی جڑ جو اصل شان ہے
ماہ رمضان میں اترا قرآن ہے 

طاق راتوں میں اک رات ایسی بھی ہے
ساری راتوں میں وہ فقط ذیشان ہے 
ماہ رمضان میں اترا قرآن ہے 

بدلہ روزے کا جنت سے کم ہے نہیں 
ہے یہ حکم خدا میرا ایمان ہے 
ماہ رمضان میں اترا قرآن ہے 

ہے تراویح کی بیس رکعتیں یہاں 
ہر مسلمان جس میں سنتا قرآن ہے 
ماہ رمضان میں اترا قرآن ہے 
ماہ رمضان جو ماہ ذیشان ہے 

👆👆🌹🌹👆👆

Comments

Popular Posts